پہلا آل رخشان ڈویژن مرحوم خان محمد آصف خان سنجرانی ٹیکوانڈو چیمپئن شپ ٹورنامنٹ 2026 اختتام پذیر ف

دالبندین (نامہ نگار) پہلا آل رخشان ڈویژن مرحوم خان محمد آصف خان سنجرانی ٹیکوانڈو چیمپئن شپ ٹورنامنٹ 2026 اختتام پذیر فائنل معرکہ خان محمد آصف خان سنجرانی کلب نے اپنے نام کر لیا اختتامی تقریب کے مہمان خاص میونسپل کمیٹی دالبندین کے کونسلر سیٹھ برج لعل تھے صدارت بلوچستان ٹیکوانڈو ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر علی احمد ریکی نے کی تقریب میں بڑی تعداد میں سیاسی و قبائلی معتبرین کی شرکت بابرکت فاؤنڈیشن کے وائس چیئرمین وقار ریکی، ابراہیم ریکی، خان پینل کے سینئر رہنماء ملک فدالرحمان ریکی، ہیڈ ماسٹر ٹکری عبدالغفار بنگلزئی، کیپٹن ناصر حسنی، ٹکری اصغر شکرزئی، ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر حیدر عاجز، خلیفہ اسرار نوتیزئی، رحیم اللہ ریکی، بصیر احمد عادل، صفی اللہ بلوچ، مہیم خان محمد حسنی سمیت دیگر نے بھی انعامات تقسیم کیے آخر میں بلوچستان ٹیکوانڈو ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر علی احمد ریکی، کوچ فیروز شاہ نوتیزئی، سیکرٹری فیض اللہ عابد سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا ٹورنامنٹ کمیٹی کی جانب سے مہمان خاص سیٹھ برج لعل اور صوبائی صدر علی احمد ریکی کو خصوصی شیلڈ پیش کی گئی.
صوبائی صدر علی احمد ریکی اور دیگر مقررین نے آل رخشان ڈویژن خان محمد آصف خان سنجرانی شوٹنگ بال چیمپیئن شپ ٹورنامنٹ کے انعقاد پر سابقہ چیئرمین سینٹ و ایم پی اے چاغی حاجی محمد صادق سنجرانی، ایم ڈی سیندھک پروجیکٹ حاجی محمد رازق سنجرانی اور سابقہ صوبائی مشیر میر اعجاز خان سنجرانی کا شکریہ ادا کیا اور ان کے اسپورٹس دوستی کے کردار کی ستائش کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں