جناح میڈیکل کمپلیکس میں تمام تر تقرریاں میرٹ پر شفاف طریقے سے کی جائیں، شہباز شریف

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ جناح میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر پر پیش رفت تسلی بخش ہے، معینہ مدت میں اہداف کا حصول یقینی بنایا جائے،جناح میڈیکل کمپلیکس میں تمام تر تقرریاں میرٹ پر شفاف طریقے سے کی جائیں،جناح میڈیکل کمپلیکس میں کم آمدن و متوسط طبقے کو تشخیص کی جدید سہولیات فراہم کی جائے،پیٹس اسکین و دیگر جدید تشخیصی سہولیات کو منصوبے کا کلیدی حصہ بنایا جائے۔ پیر کو وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اسلام آباد میں زیر تعمیر بین الاقوامی معیار کے ہسپتال، جناح میڈیکل کمپلیکس پر جائزہ اجلاس پیر کو اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ جناح میڈیکل کمپلیکس اسلام آباد سمیت پورے پاکستان بالخصوص خیبر پختونخوا، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے مریضوں کو علاج کیلئے جدید ترین سہولیات فراہم کرے گاشہبازشریف نے کہاکہ جناح میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر پر پیش رفت تسلی بخش ہے، معینہ مدت میں اہداف کا حصول یقینی بنایا جائے۔ شہباز شریف نے کہاکہ جناح میڈیکل کمپلیکس میں تمام تر تقرریاں میرٹ پر شفاف طریقے سے کی جائیں۔ شہبازشریف نے کہاکہ جناح میڈیکل کمپلیکس کو چلانے کیلئے نجی ادارے کی خدمات لی جائیں جو عالمی سطح پر بہترین معیار کی علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائے۔ وزیراعظم نے کہاکہ جناح میڈیکل کمپلیکس میں کم آمدن و متوسط طبقے کو تشخیص کی جدید سہولیات فراہم کی جائے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ پیٹس اسکین و دیگر جدید تشخیصی سہولیات کو منصوبے کا کلیدی حصہ بنایا جائے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ جناح میڈیکل اینڈ ریسرچ سینٹر (JMCRC-I) پر مجموعی طور پر 59 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے، جبکہ مرکزی ہسپتال اور پارکنگ پلازہ کا بنیادی ڈھانچہ مکمل ہے۔ 403 بستروں پر مشتمل اس منصوبے کو 23 مارچ 2027 تک فعال کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ طبی آلات کی تنصیب و دیکھ بھال، ہسپتال کے ڈیجیٹل مینجمنٹ سسٹم اور دیگر انتظامی امور پر بھی پیش رفت جاری ہے۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایچ-11 میں جناح میڈیکل اینڈ ریسرچ سینٹر کے فیز ٹو منصوبے پر نظرثانی شدہ ڈیزائن کے تحت قومی سطح پر مسابقتی بِڈنگ کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، جبکہ تعمیراتی کام جلد شروع ہو جائیگا۔ منصوبے کیلئے جدید تشخیصی مشینری و اسکینرز کی خریداری پر بھی کام جاری ہے۔ اجلاس میں وفاقی وزراءاحسن اقبال، احد خان چیمہ، سید مصطفی کمال، طارق فضل چوہدری اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں