کابل(این این آئی)افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ افغانستان پاکستان سے بات چیت اور تعاون جاری رکھنا چاہتا ہے، سعودی عرب کے فیصلوں اور اس کی ثالثی کی کوششوں کا احترام کرتے ہیں ۔عرب میڈیا کو انٹرویو میں ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ پاک افغان تنازعات حل کروانے میں سعودی عرب سمیت تمام ممالک کی کوششوں کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب سے توقعات ہیں کہ افغانستان اور پاکستان کا دوست ہونے کی حیثیت سے اپنا کردار ادا کرے، سعودی عرب اس معاملے میں مثبت کردار ادا کر سکتا ہے۔ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ افغان عوام کے دل میں بھی سعودی عرب اور دونوں مقدس مساجد کیلئے بہت محبت اور احترام ہے۔افغان طالبان کے ترجمان نے کہا ہے کہ امید ہے کہ سعودی حکام ثالثی کی اپنی کوششیں مثر انداز میں جاری رکھیں گے اور دونوں ملکوں کے درمیان موجود مسائل حل کرنے میں مدد کریں گے۔
پاکستان سے بات چیت چاہتے ہیں ، سعودیہ ثالث بنے،افغان طالبان
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل