تحریر- عبدالوحید عباسی
ماہِ ربیع الاول کا چاند نظر آتے ہی ہر جگہ ہر مسلمان عاشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم ایک دوسرے کو ربیع الاول کے بابرکت مہینے کی مبارکباد دینے لگتا ہے۔ کیونکہ اس مقدس مہینے کی آمد کے ساتھ ہی ہر طرف خوشیاں پھیل جاتی ہیں اور پھول کھل اٹھتے ہیں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت پر مسکراہٹیں، خوشیاں اور خوشی کے گیت گائے جاتے ہیں۔ جہاں حمد و نعت کی سعادتیں سنی جاتی ہیں، اسی طرح لاڑکانہ شہر میں بھی پیارے آقا و مولا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے یوم ولادت کے سلسلے میں مرکز دعوتِ اسلامی، فیضان مدینہ، درگاھ پیر مٹھا سائیں رحمتہ اللہ علیہ، مشوری شریف درگاھ، درگاھ حسین آباد، درگاہ پیر جو گوٹھ شاہ آباد اور دیگر درگاہوں خانقاہوں، گھروں، دکانوں، چوکوں، چوراہوں گجن پور چوک، نو ڈیرو چوک روڈ، مشہور دینی مدرسہ منظور الاسلام، جامع مسجد جامعہ لاہوری سرائی جان محمد جامع مسجد اور دیگر مساجد کو سبز جھنڈیوں سے سجایا گیا ہے، جبکہ عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے علاقوں کو خوبصورتی سے سبز سبز جھنڈیوں سے سجا دیا ہے، اس حوالے سے قدیم درگاہ پیر مٹھا سائیں رحمة اللہ علیہ کے سجادہ نشین پیر عبدالغفار جان نقشبندی نے بتایا کہ اس سال جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم انتہائی جوش و خروش سے منایا جائے گا۔ دوسری جانب سندھ کی مشہور درگاھ حسین آباد کے سجادہ نشین پیر سائیں سید عطاءاللہ شاہ بخاری حسینی نے بتایا کہ درگاہ حضرت سید غلام حسین شاہ بخاری نقشبندی رحمة اللہ علیہ کی جامع مسجد اور درگاہ کے پورے علاقے کو حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد کی خوشی میں سجایا گیا ہے۔ دریں اثناء عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بابرکت مہینے کی آمد کے موقع پر امام الانبیاءصلی اللہ علیہ وسلم کے ولادت کی تقریبات کے سلسلے میں مشہور درگاہ مشوری شریف کے سجادہ نشین پیر شفیع محمد مشوری ، پروفیسر منظور احمد مشوری نے کہا ہے لجپال آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت خوب منانے کے انتظامات کئے جارہے ہیں، اللہ تعالیٰ کی بے شمار نعمتیں کہ ہمیں یتیموں کے یار، بے سہاروں کے سہارا، غمزدوں کے لجپال حضور سراپا نور صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت باسعادت نصیب کی گھڑیاں نصیب ہو رہی ہیں۔ درگاہ مشوری شریف میں 107 جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم بھرپور انداز میں نہایت ادب و احترام سے منایا جا رہا ہے۔ اسی طرح درگاھ مشوری شریف کی روحانی بزرگ ھستی صاحبزادہ میاں منیر احمد مشوری، پیر سید محمد مصطفی شاہ راشدی، پیر دیدہ دل غفاری، پیر حضور بخش صدیقی نقشبندی، اتحاد اہلسنت لاڑکانہ کے صدر مولانا منظور احمد نعیمی، مرکزی جماعت اہلسنت لاڑکانہ کے صدر مولانا بدر الدین سرھیہ نے کہا کہ ربیع الاول کے مقدس مہینے کی آمد آمد ہے، ہر طرف باغ و بہار ہو جاتی ہے اور ہر سچا پکا عاشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم اپنے عزیز و اقارب، دوست احباب کو آقا صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد پر مبارکباد دینا شروع کر دیتا ہے۔ دریں اثناء دعوت اسلامی کے مرکز فیضان مدینہ کو یکم ربیع الاول سے شاندار انداز میں سبز ٹیوب لائٹس سے چراغاں کیا گیا ہے۔ جس کو دور دراز سے لوگ اپنے اہل خانہ کے ساتھ شاندار روشنیوں کو دیکھنے آتے ہیں اور دعوت اسلامی کی جانب سے ایسے چراغان روشنیوں کو خوب سراہا جاتا ہے۔ جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سلسلے میں لاڑکانہ شہر کی جامع مسجد دڑی محلہ خیر شاہ بخاری رحمة اللہ علیہ میں یکم ربیع الاول سے بارہ ربیع الاول تک بارہ روزہ میلاد کی محافل کا انعقاد کیا جاتا ہے، جس میں مختلف موضوعات پر تقاریر کی جاتی ہیں۔ اس حوالے سے سندھ کے مشہور درگاہ حضرت پیر مٹھا سائیں رحمة اللہ علیہ کے سجادہ نشین پیر عبدالغفار جان نقشبندی نے کہا کہ جشن عید میلاد النبی مغفرت اور بھلائی کا بابرکت مہینہ ہے۔ 12 ربیع الاول کا دن تمام دنوں کا بادشاہ ہے۔ جشن ولادت یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر تمام خوشیاں قربان ہوں۔ اس دن کی وجہ سے پوری دنیا میں ایسا نور نمودار ہوا کہ کفر و شرک کے تمام بت منہ کے بل گر گئے۔ آقا و مولیٰ حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقے ہمیں شفاعت نصیب ہوگی، دریں اثناء تحریک عشق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے چیئرمین لاڑکانہ کے معروف عالم دین علامہ مولانا محمد سمیع قادری نے کہا کہ الحمدللہ! ھر سال کی طرح اس سال بھی تحریک عشق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یکم ربیع الاول سے 12جولائی تک استقبال ربیع الاول کیمپ لاڑکانہ کے مرکزی علاقے جناح باغ چوک پر لگایا گیا ہے۔ جہاں پر تحریک عشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے قائدین اور کارکنان صبح سے رات گئے تک کیمپ میں پہنچ کر ربیع الاول کے مقدس مہینے کے حوالے سے اپنی سرگرمیاں رکھتے ہیں اور ربیع الاول کو زیادہ سے زیادہ منانے کا عہد کرتے ہیں۔ اسی سلسلے میں ان کا کہنا ہے کہ جشن عید میلاد النبی کے مقدس بابرکت موقع پر کسی صورت بھی غلطی سے بھی نہیں کوئی موسیقی، کوئی غیر شرعی معاملات نہیں ہونا چاہیے یہاں تک کہ کسی بھی جلوس ریلی میں کوئی خرافات والا معاملا نہیں ہونا چاہیے، غیر شرعی، موسیقی، آلات وغیرہ کوئی کرتا ہے تو اس کا جماعت اھلسنت عاشقان رسول سے کوئی تعلق نہیں ہے، عشاقان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ادب احترام سے سبز سبز پرچم ، جہنڈے لہراتے ہیں اور مہذب انداز سے سفید لباس میں ملبوس ہوکر عطر خوشبوءلگا کر عید سعید کی طرح خوشیان مناتے ہیں، کیونکہ یہ اللہ کے پیارے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ولادت کے مبارک دن کی بات ہے. جس کا احترام ہم سب پر لازم ہے. سرکار کی آمد کے موقع پر جشن ولادت کا متبرک اور مبارک تبرک سب سے پہلے ادب و احترام کے ساتھ تعظیم کے ساتھ بیٹھا کر کھانا کھلایا جائے دیگر صورت اگر کوئی دینا چاہتا ہے تو پیکٹ پیکنگ میں صاف ستھرے ماحول میں ہاتھوں ہاتھ دینا چاہیے، خدارا مہربانی فرما کر کوئی بھی عرس مبارک جشن ولادت امام الانبیاءعلیہ السلام کے موقع پر آقا و مولا حضرت محمد مصطفی کے جشن منانے والا تبرک عمارت، گھروں کی چھتوں سے نیچے پھینک کر تبرک ولادت پاک اور اللہ تعالیٰ کی روزی کی توھین نہ کی جائے، اس طرح اکثر اوقات کھانا، ٹافیاں، بسکٹ وغیرہ ادھر اودھر گرجاتے ہیں دوسری بات لاکھوں کی تعداد میں عوام کے اندر بچوں کی بدمزگی ہونے کا اندیشہ ہوتا ہے، ہم کلمہ گو مسلمان ہیں اور ہم سب کا جو بھی عمل ھو وہ اللہ پاک رب العالمین کی رضا و خوشنودی حاصل کرنے کے لیے ہونا چاہیے. دریں اثناءاتحاد اہلسنت لاڑکانہ کے صدر نامور عالم دین مولانا منظور علی نعیمی کی جانب سے کی گئی کوششوں سے سندھ کے مشہور و معروف درگاھ حضرت پیر مٹھا سائیں رحمت اللہ علیہ کے سجادہ نشین پیر سائیں عبدالغفار جان نقشبندی غفاری، جماعت اہلسنت کے رہنماء حافظ در محمد سھڑو، حافظ شعیب احمد جونیجو، حافظ نالے مٹھا مشوری قاسمی،سینئر رائیٹر و کالم نگار عبدالفتاح عباسی اور ان کے دیگر ساتھیوں کی کاوشوں کوششوں سے سندھ کے سابق صوبائی داخلہ کے وزیر سہیل انور سیال کے نوجوان بھائی شاھ رخ سیال جو لاڑکانہ شہر کے سچل ٹاﺅن کے چیئرمین بھی ہیں اور وہ لاڑکانہ کے اندر ایک عرصے سے شہری خدمات سر انجام دینے والے نوجوان سماجی سوشل ذھن رکھنے والے سیاسی شخصیت ہیں، انہوں نے جشن عید میلاد النبی کے موقع پر لاڑکانہ شہر کے اندر کراچی کے میئر مرتضی وہاب کی طرح تاجدار ختم نبوت چوک کا افتتاح کرنے کا اعلان کیا ہے. وہ اب عمرہ شریف کی سعادت حاصل کرنے گیا ہے مگر واپسی پر سب سے پہلے وہ سعادت حاصل کریں گے، جبکہ اسی چوک کے نام رکھنے پر علاقے کے مکینوں، شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماءاور سابق صوبائی وزیر داخلہ سھیل انور سیال کے بھائی شاھ رخ سیال کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے کہ تاجدار ختم نبوت چوک وقت کی اہم ضرورت ہے.
یوم ولادت امام الانبیاءکی تیاریاں