اسلام آباد–آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔وزرات پیٹرولیم کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق 28جولائی کیلیے ڈیزل کی قیمت میں 3روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 383روپے 46پیسے سے بڑھ کر 386روپے 83پیسے پر پہنچ گئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد قیمت 335 روپے 18 پیسے سے کم ہوکر 334 روپے 18 پیسے پر پہنچ گئی۔اوگرا کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 28جولائی کیلیے کیاگیاہے۔
ڈیزل کی قیمت میں 3روپے کا اضافہ ،پیٹرول کی قیمت میں معمولی کمی
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل