کراچی–فیس بک صارفین کو مفت بلیو ویریفکیشن بیج دینے کے نام پر چلائی جانے والی ایک خطرناک سائبر فراڈ مہم کے نتیجے میں اب تک 30 ہزار سے زائد اکائونٹس ہیک کیے جا چکے ہیں، جبکہ سائبر سیکیورٹی ماہرین نے صارفین کو جعلی ای میلز اور مشکوک لنکس سے محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے۔بین الاقوامی سائبر سیکیورٹی کمپنی گارڈ ڈاٹ آئی او (Guard.io) کی رپورٹ کے مطابق “اکائونٹ ڈمپلنگ” (AccountDumpling) نامی اس مہم کے پیچھے مبینہ طور پر ویتنام سے تعلق رکھنے والا سائبر جرائم پیشہ گروہ ملوث ہے، جس نے گزشتہ چند ہفتوں کے دوران فیس بک صارفین، پیج ایڈمنز اور کاروباری اکائونٹس چلانے والوں کو بڑی تعداد میں جعلی ای میلز ارسال کیں۔رپورٹ کے مطابق حملہ آوروں نے اس بار گوگل کی AppSheet سروس کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے ایسی ای میلز بھیجیں جو بظاہر گوگل کے مستند نظام سے جاری ہونے کی وجہ سے حقیقی محسوس ہوتی تھیں، جس کے باعث متعدد صارفین دھوکا کھا گئے۔ماہرین نے کہا کہ حملہ آوروں کا اصل ہدف ایسے فیس بک اکائونٹس ہوتے ہیں جن کی مالی یا کاروباری اہمیت زیادہ ہو۔ ہیک کیے گئے اکائونٹس بعد ازاں مختلف آن لائن پلیٹ فارمز پر فروخت بھی کیے جاتے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جعلی ای میلز میں بعض اوقات صارفین کو خبردار کیا جاتا ہے کہ ان کا فیس بک اکائونٹ بند ہونے والا ہے یا اس پر کاپی رائٹ کی شکایت درج ہو چکی ہے، جبکہ بعض پیغامات میں مفت فیس بک بلیو ٹک دینے کا لالچ دیا جاتا ہے۔سائبر مجرم پہلے صارفین سے جعلی کیپچا (CAPTCHA) مکمل کرواتے ہیں، پھر ان سے رابطے کی معلومات، پاس ورڈ اور ٹو فیکٹر آتھنٹیکیشن (2FA) کا کوڈ طلب کرتے ہیں۔ جیسے ہی صارف یہ معلومات فراہم کرتا ہے، اس کا اکاو¿نٹ حملہ آوروں کے قبضے میں چلا جاتا ہے۔رپورٹ کے مطابق سائبر حملہ آوروں نے ای میل فلٹرز کو دھوکا دینے کیلئے پوشیدہ یونیکوڈ حروف، الفاظ کی غیر معمولی ہجوں اور ایسے خصوصی کریکٹرز کا استعمال بھی کیا جو اصل برانڈنگ سے انتہائی مشابہ دکھائی دیتے ہیں۔سائبر سیکیورٹی ماہرین نے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ کسی بھی ای میل میں موجود لنک پر کلک کرنے سے پہلے اس کی مکمل تصدیق کریں، اپنا پاس ورڈ یا 2FA کوڈ کسی غیر مصدقہ ویب سائٹ پر ہرگز درج نہ کریں اور فیس بک یا انسٹاگرام اکائونٹ سے متعلق تمام کارروائیاں صرف میٹا کی سرکاری ویب سائٹ یا موبائل ایپ کے ذریعے انجام دیں۔ انہوں نے مشتبہ ای میلز کو فوری طور پر رپورٹ یا نظر انداز کرنے کا بھی مشورہ دیا ہے۔
مفت فیس بک بلیو ٹک کا جھانسہ، 30 ہزار سے زائد اکائونٹس سائبر فراڈ کا شکار
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل