واشنگٹن –جوبی ایوی ایشن نامی کمپنی کے سنگل انجن سیسنا کاروان نے امریکا بھر میں بغیر پائلٹ کے پرواز کی آزمائش کو کامیابی سے مکمل کیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق جوبی ایوی ایشن کے بانی اور چیف ایگزیکٹو جو بین بیورٹ نے بتایا کہ امریکا بھر کا یہ سفر ایوی ایشن کے نئے عہد کی پہلی جھلک ہے۔اس کمپنی کا یہ طیارہ 7 ستمبر کو کیلیفورنیا سے روانہ ہوا اور امریکا بھر میں 3199 میل تک بغیر کسی انسانی پائلٹ کی معاونت کے پرواز کی۔اس طیارے کے روٹ کیلئے خودکار پروگرامنگ کو استعمال کیا گیا۔امریکا بھر کی پرواز کے دوران طیارے کو متعدد مقامات پر روکا گیا جبکہ ایوی ایشن مشین نے مسلسل سفری رکاوٹوں کی مانیٹرنگ کی۔کمپنی کے مطابق طیارے نے اپنی آزمائشی پرواز کامیابی سے مکمل کی۔طیارے کا یہ سفر 14 ستمبر کو مکمل ہوا اور اب واپس کیلیفورنیا وہی جائے گا، جہاں سے وہ روانہ ہوا تھا۔کمپنی کے مطابق خودکار پروازوں سے دور دراز واقع علاقوں کو مرکزی خطوں سے جوڑنے میں مدد ملے گی۔کمپنی نے بتایا کہ اس طرح کی پروازوں سے قدرتی آفات پر برق رفتاری سے ردعمل دینے میں مدد ملے گی۔
بغیر پائلٹ کے پرواز کرنے والے مسافر طیارے نے امریکا بھر کی پہلی پرواز کامیابی سے مکمل کرلی
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل