غرب اردن —مقبوضہ مغربی کنارے کے گاﺅں تل میں فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے درمیان ہونے والی مسلح جھڑپ میں اسرائیلی فوج کا افسر مارا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب اسرائیلی آبادکار فوج سے پیشگی رابطے یا اجازت کے بغیر گاں تل میں داخل ہوگئے جہاں کشیدگی کے دوران فلسطینیوں سے جھڑپ شروع ہوگئی۔ترجمان اسرائیلی فوج نے مزید بتایا کہ تصادم کے دوران ایک فلسطینی شہری نے وہاں موجود سویلین سیکیورٹی اہلکار سے اسالٹ رائفل چھین لی اور اسی ہتھیار سے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں میجر یووال ایزرا ہلاک ہوگئے۔اسرائیلی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے افسر کی شناخت 27 سالہ میجر یووال ایزرا کے نام سے ہوئی جو 282ویں آرٹلری رجمنٹ کی 411ویں بٹالین میں بیٹری کمانڈر تھے اور ان کا تعلق ہرزلیہ سے تھا۔ دریں اثناءفلسطینی اتھارٹی کے زیر انتظام مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے بڑے آپریشن کی تیاری کرلی ،فوجیوں کی چھٹیاں منسوخ کرنے کے ساتھ اضافی فوجی دستے بھی تعینات کردیے گئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مغربی کنارے میں اسرائیلیوں نے کل رات بھی فلسطینیوں کے گھروں پر قبضے کی کوشش کی، مغربی کنارے میں گھروں پر قبضے کی کوشش کے دوران فلسطینیوں سے اسرائیلی قابضین کی جھڑپیں بھی ہوئیں۔
یہودی آبادکاروں اور فلسطینیوں میں جھڑپ، اسرائیلی فوج کا میجر اور سپاہی ہلاک، صہیونی فوج کی فائرنگ، 4 فلسطینی شہید
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل