ویب ڈیسک
امریکی افواج نے ایران میں فوجی اہداف پر مسلسل 13ویں رات بھی حملے شروع کر دیے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ( سینٹکام) کے مطابق ایرانی فوجی اہداف پر ایک اور رات کے حملوں کا آغاز کیا گیا ہے۔ بیان کے مطابق، یہ مسلسل 13ویں رات ہے جب ایران کے خلاف کارروائیاں کی جا رہی ہیں، جن کا مقصد ایران کو جوابدہ ٹھہرانا اور پاسداران انقلاب کی جانب سے تجارتی بحری جہازوں کو لاحق خطرات کو کم کرنا ہے۔
امریکی فوج نے ایران پر مسلسل 13ویں رات شدید فضائی حملے شروع کر دیے