کوئٹہ(سٹاف رپورٹر)
– ساوتھ ائیر کی نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لئے افتتاحی پرواز کامیابی سے گوادر ائیرپورٹ پہنچی۔ ترجمان پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی کے مطابق افتتاحی پرواز 54 مسافروں کے ساتھ کراچی سے کوئٹہ اور پھر گوادر پہنچی۔ اس موقع پر ٹرمینل بلڈنگ میں کیک کاٹنے کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں ایئرپورٹ مینجمنٹ، ایئرپورٹ سکیورٹی فورس اور ساؤتھ ایئر کے نمائندوں نے شرکت کی۔ ساؤتھ ایئر نے کراچی۔گوادر۔کوئٹہ۔گوادر۔کراچی کا افتتاحی فلائٹ سیکٹر بھی کامیابی سے مکمل کیا، جس کے دوران پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے مکمل آپریشنل معاونت فراہم کی۔ کراچی سے براستہ کوئٹہ گوادر پہنچنے والی پرواز سے ملک کے اندر فضائی رابطوں کو مزید تقویت ملے گی۔یہ نئی فضائی سروس گوادر اور ملک کے دیگر شہروں کے درمیان رابطوں کو مزید بہتر بنانے اور نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی آپریشنل سرگرمیوں میں اضافے کا باعث بنے گی۔
نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے ساؤتھ ایئر کی پروازوں کا آغاز