ایرانی وزیرِ داخلہ اسکندر مومنی اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے، اہم دوطرفہ مذاکرات آج ہو ں گے

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )ایران کے وزیرِ داخلہ اسکندر مومنی اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے، جہاں وہ پاکستانی قیادت سے اہم ملاقاتیں اور دوطرفہ مذاکرات کریں گے۔ دورے کے دوران داخلی سلامتی، سرحدی تعاون، تجارت، علاقائی امن اور باہمی تعلقات کے فروغ سمیت مختلف امور پر بات چیت متوقع ہے۔ یہ دورہ خطے کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں پاکستان اور ایران کے درمیان سفارتی روابط کو مزید مضبوط بنانے کی کوششوں کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں