سعودی عرب ریڈلائن ہے، کوئی بھی حملہ پاکستان پر حملہ تصور ہو گا، پاکستان

اسلام آباد (18جولائی 2026)پاکستان نے واضح کیا ہے کہ سعودی عرب ہماری ریڈ لائن ہے، اس پر ہونے والا کوئی بھی حملہ پاکستان پرحملہ تصور ہو گا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اعلی عہدیدار پاکستانی نے بتایا ہے کہ پاکستان کی اعلی سیاسی اور فوجی قیادت نے سعودی عرب پر ایرانی حملے پر شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ سعودی عرب ہماری ریڈ لائن ہے، اس پر ہونے والا کوئی بھی حملہ پاکستان پرحملہ تصور ہو گا۔ذرائع کے مطابق یمن کے حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے جنوبی علاقے میں واقع ابہا ایئرپورٹ کو متعدد بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا تھا۔حملے کے بعد حوثی ملیشیا کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں سعودی فضائی حدود استعمال کرنے والی تمام فضائی کمپنیوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ ان کے اس انتباہ کو انتہائی سنجیدگی سے لیں۔رپورٹس کے مطابق حوثیوں کی جانب سے یہ کارروائی یمن کی سعودی حمایت یافتہ حکومت کی جانب سے گزشتہ روز حوثیوں کے زیر انتظام صنعا ایئرپورٹ پر کیے گئے حملے کے جواب میں کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں