پاسداران انقلاب کا اردن میں تعینات امریکی فوجی طیاروں کو میزائل اور ڈرون حملوں سے نشانہ بنانے کا دعویٰ

ویب ڈیسک
ایران کے پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے اردن میں موجود امریکی فوجی طیاروں کو بیلسٹک میزائلوں اور ڈرون حملوں کے ذریعے نشانہ بنایا ہے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پاسداران نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ کارروائی رات گئے ہونے والے امریکی حملوں کے جواب میں کی گئی۔ بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ حملوں میں امریکی ری فیولنگ طیاروں اور لڑاکا جیٹ طیاروں کو تباہ کر دیا گیا جبکہ متعدد دیگر طیاروں کو شدید نقصان پہنچا۔ پاسداران نے اردن کے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے ملک میں امریکی مفادات کو نشانہ بنائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں