دمشق،فرانسیسی صدر میکرون کے ہوٹل کے قریب 2 دھماکے،4 پولیس اہلکاروں سمیت 18 افراد زخمی

دمشق (این این آئی)شام کے دارالحکومت دمشق میں 2 دھماکوں کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکاروں سمیت 18 افراد زخمی ہو گئے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دھماکے وزارتِ سیاحت کے ہیڈکوارٹرز کے قریب ہوئے، ایک بم ہوٹل کے قریب ڈمپر میں اور دوسرا گاڑی میں نصب تھا۔دھماکوں کے بعد علاقے کی سڑکیں بند کر دی گئیں اور سخت حفاظتی اقدامات نافذ کر دیے گئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق دھماکے کے وقت فرانسیسی صدر ہوٹل سے صدارتی محل روانہ ہو چکے تھے۔فرانسیسی صدارتی محل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شام کے دورے پر موجود فرانسیسی صدر محفوظ ہیں اور وہ شام کا دورہ جاری رکھیں گے۔دوسری جانب شامی سرکاری ٹی وی کے مطابق فرانسیسی صدر میکرون دمشق میں صدارتی محل پہنچ گئے جہاں شامی صدر احمد الشرع نے ان کا استقبال کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں