چمن بارڈر پر ون ڈاکومنٹ پالیسی کا نفاذ، 500نوجوانوں کو بیرون ملک روزگار کی فراہمی کا فیصلہ

حکومت بلوچستان نے ون ڈاکومنٹ پالیسی کے نفاذ کے بعد 500بے روزگار نوجوانوں کو بیرون ملک روزگار فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق چمن بارڈر کی بندش سے بے روزگار ہونے والے نوجوان اب بیرون ملک روزگار حاصل کرسکیں گے، بارڈر بندش سے متاثرہ شہریوں کے لیے ریلیف کے طور پر حکومت بلوچستان پہلے ہی 5 ہزار مفت پاسپورٹس جاری کر چکی ہے۔ مزدور پیشہ افراد نے حکومتی اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان حکومت کے اقدام سے بیرون ملک ملازمتوں کے ذریعے معاشی مشکلات میں کمی آئے گی۔چمن کے نوجوان ترسیلات زر کے ذریعے ملکی معیشت میں کردار ادا کریں گے، متاثرین نے حکومتی فیصلے پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں