کوئٹہ: آئی جی بلوچستان کی ہدایت پر 9 رینجز میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف خصوصی مہم جاری

کوئٹہ(سٹاف رپورٹر) قانون شکن عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی، ترجمان بلوچستان پولیس صوبہ بھر میں جرائم کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ تین ہفتوں کے دوران 50 اشتہاری اور 279 مفرور گرفتار مختلف جرائم میں ملوث 459 ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا،
بلوچستان پولیس نے 12 مغویوں کو بحفاظت بازیاب کرا لیا۔ترجمان بلوچستان پولیس 97 ملزمان گرفتار، بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد: 91 پستول، 2 کلاشنکوف اور 13 شارٹ گن رائفلیں برآمد 106 منشیات فروش گرفتار، بڑی مقدار میں منشیات ضبط ترجمان 154 کلو سے زائد چرس اور 10 کلو آئس برآمد 4 مسروقہ گاڑیاں، 12 موٹر سائیکلیں اور 4 موبائل فون برآمد ایک تولہ سونا اور 50 ہزار روپے نقدی برآمد 2733 گاڑیوں سے کالے شیشے اتار دیے گئے عوامی تحفظ اور امن و امان کا قیام اولین ترجیح ہے عوامی شکایات کے بروقت اور شفاف ازالے کی ہدایت، ترجمان بلوچستان پولیس
بلوچستان پولیس کا جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کرنے کا اعلان قانون پسند شہریوں کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات جاری ۔ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا صوبے بھر میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے مہم تیز، جرائم کے خاتمے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں