اسلام آباد–وزیراعظم اپنا گھر اسکیم کیلئے درخواستوں پر کارروائی کا دورانیہ کم کرکے 15 کاروباری دن تک محدود کر دیا گیا ، دستاویزات کی تعداد 25سے کم کرکے صرف 5کر دی گئی۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وزیراعظم اپنا گھر، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار اور زرعی شعبے میں قرضوں کی فراہمی اور مالی وسائل تک رسائی کے حوالے سے اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں وفاقی وزرا رانا تنویر حسین، ڈاکٹر مصدق مسعود ملک، عطا اللہ تارڑ، ریاض حسین پیر زادہ، احد خان چیمہ، شزا فاطمہ خواجہ، وزیراعظم کے مشیر ہارون اختر، وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی ، جے ایس بینک، عسکری بینک، الائیڈ بینک، حبیب میٹرو بینک، بینک آف خیبر اور ایم سی بی اسلامک بینک کے سی ای اوز اور متعلقہ اداروں کے اعلی افسران شریک تھے۔اجلاس کو ہاسنگ، زرعی شعبے اور چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو قرضوں کی فراہمی کے اعداد وشمار پیش کیے گئے۔ بتایا گیا کہ بینکوں کی جانب سے تینوں ترجیحی شعبوں کیلئے ادارہ جاتی استعداد بڑھائی جا رہی ہے، ڈیویلپرز فنانس کے فروغ کیلئے کام جاری ہے اور اس ضمن میں ایک کمیٹی بھی تشکیل دی جا چکی ہے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ وزیراعظم اپنا گھر اسکیم کے تحت اب تک 448 ارب روپے مالیت کے 75 ہزار 198 قرضوں کی منظوری ہوئی ہے، اب تک 14 ہزار افراد کو 76 ارب روپے کے قرضے جاری کیے جا چکے ہیں ، رواں سال 125,000 رہائشی یونٹس کیلئے 700 ارب روپے کے قرضوں کی فراہمی کا ہدف رکھا گیا ہے، ہاسنگ فنانس کے حوالے سے درخواستوں پر کارروائی کا دورانیہ کم کرکے صرف 15 کاروباری دن تک محدود کر دیا گیا ہے، ہاسنگ فنانس کیلئے دستاویزات کی تعداد 25 سے کم کرکے صرف 5 کر دی گئی ہے۔بتایا گیا ہے کہ زرعی شعبے کیلئے قرضوں کا مجموعی حجم 1352 ارب روپے ہے، جس سے 34 لاکھ 55 ہزار افراد مستفید ہوئے، جون 2027 تک زرعی قرضوں کا حجم 1,500 ارب روپے اور مستفید ہونے والوں کی تعداد 45 لاکھ کا ہدف مقرر ہے، ایس ایم ای شعبے کے 3 لاکھ 52 ہزار سے زائد کاروباری افراد کو 1,137 ارب روپے کے قرضے فراہم کیے جا چکے ہیں ، جون 2027 تک ایس ایم ای شعبے کے قرضوں کا حجم 1,500 ارب روپے اور قرض حاصل کرنے والے کاروباری اداروں کی تعداد 5 لاکھ 75 ہزار کا ہدف مقرر ہے۔بریفنگ میں کہا گیا کہ ایس ایم ایز کیلئے نظرثانی شدہ ضوابط اور ہاسنگ فنانس کے طریقہ کار کو مزید آسان اور مثر بنانے کیلئے اقدامات لئے جارہے ہیں
اپنا گھر اسکیم ‘دستاویزات کی تعداد 25 سے کم کرکے صرف 5کردی گئی
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل