صحبت پور(نامہ نگار وقار احمد کاکڑ) بلوچستان میں آٹے کی شدید قلت اور بڑھتی ہوئی قیمتوں نے غریب عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ مزدور، دیہاڑی دار، سفید پوش اور کم آمدنی والے خاندان دو وقت کی روٹی کے لیے پریشان ہیں۔ جب ایک عام شہری کے لیے اپنے بچوں کو روٹی کھلانا مشکل ہو جائے تو یہ محض مہنگائی نہیں بلکہ ایک سنگین عوامی مسئلہ بن جاتا ہے۔
بلوچستان میں آٹے کا بحران، غریب عوام پریشان!
روٹی ہر انسان کی بنیادی ضرورت ہے، کوئی عیاشی نہیں۔ حکومتِ بلوچستان فوری نوٹس لے، آٹے کی فراہمی یقینی بنائے اور مہنگائی سے پسے عوام کو ریلیف دے۔
عوام کو وعدے نہیں، دو وقت کی روٹی چاہیے!
بلوچستان میں آٹے کا بحران — غریب عوام کی دہائی کون سنے گا؟