گوادر (رپورٹ محمد سلیم رند) معروف سیاسی و قبائلی شخصیت میر فدا حکیم رند نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب فواد ربانی سے ملاقات کی، جس میں مختلف سیاسی امور اور باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے موقع پر چوہدری شاہد آرائیں اور چوہدری امین آرائیں بھی موجود تھے۔ اس موقع پر سیاسی امور پر گفتگو کرتے ہوئے مختلف معاملات کے حوالے سے خیالات کا تبادلہ کیا گیا۔
ملاقات کے دوران ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب فواد ربانی کی جانب سے میر فدا حکیم رند کو اعزازی شیلڈ بھی پیش کی گئی۔ ملاقات میں باہمی احترام اور خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا گیا۔
ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب فواد ربانی سے میر فدا حکیم رند کی ملاقات