کوئٹہ،مسلح افراد کی پولیس کی گاڑی پر فائرنگ ، 2 اہلکار شہید ,چار افراد زخمی

کوئٹہ (سٹاف رپورٹر)کوئٹہ میں مسلح افراد کی پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں2 پولیس کانسٹیبل شہید چار افراد زخمی ہو گئےدوسرا پولیس اہلکار ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوا ​ترجمان کوئٹہ پولیس کے مطابق سیٹلائٹ ٹاؤن میں ناکے کے دوران اہلکاروں نے ایک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا۔ گاڑی میں سوار ملزمان فرار ہونے لگے۔

​پولیس نے۔تعاقب کیا امیر دستی تھانے کے حدود جوائنٹ روڈ ملزمان نے تعاقب کرنے والی پولیس ٹیم پر فائرنگ کردی جس کی زد میں آ کر کانسٹیبل نعمان شہید جبکہ کانسٹیبل جنید اور خالد زخمی ہو گئے۔ فائرنگ سے دو راہگیر عطا محمد اور حارث بھی زخمی ہوئے۔
​زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے شروع کر دیے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں