حکومت گوادر پورٹ کو مکمل طور پر فعال بنانے کیلئے بھرپور تعاون اور مکمل حمایت فراہم کریگی‘چوہدری جنید

اسلام آباد– وفاقی وزیر برائے بحری امور چوہدری جنیدسے جمعرات کو سینیٹر جان محمد بلیڈی، ایم این اے پھلین بلوچ، گوادر چیمبر کے صدر نوید کلمتی اور انجینئر حمید بلوچ نے سے ملاقات کی اور گوادر پورٹ کو فعال بنانے اور اسے مکمل طور پر فعال و کارآمد بنانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ملاقات کے دوران وفد نے گوادر پورٹ کے مؤثر اور پائیدار آپریشن کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ وفاقی وزیر نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ حکومت گوادر پورٹ کو مکمل طور پر فعال بنانے کیلئے بھرپور تعاون اور مکمل حمایت فراہم کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں