سبی روڈ پر پولیس اور ڈاکوؤں میں فائرنگ کا شدید تبادلہ 2 مبینہ ڈاکو ہلاک ایک زخمی

کویٹہ (سٹاف رپورٹر)کوئٹہ میں سبی روڈ پر پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے شدید تبادلے میں 2 مبینہ ڈاکو ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا، جبکہ 2 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے۔​پولیس کے مطابق نیو سریاب تھانے کے حدود میں ڈاکو نجی اسٹیل مل کے قریب واردات کی کوشش کر رہے تھے کہ اطلاع ملنے پر پولیس پہنچ گئی۔ دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا زخمی ہونے والے 3 میں سے 2 مبینہ۔ڈاکو ہسپتال میں دورانِ علاج دم توڑ گئے۔ ملزمان کے قبضے سے 3 پستول اور 3 موٹرسائیکلیں برآمد کر لی گئی ہیں۔ زخمی پولیس اہلکاروں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں