بلوچستان پولیس میں کیڈر آفیسران کی کمی، مسئلہ شدت اختیار کرگیا

کوئٹہ(سٹاف رپورٹر) پولیس کیڈر پی ایس پی آفیسران کی 163 پوسٹوں میں سے 59 خالی ہیں ، ذرائع محکمہ پولیس کے مطابق صوبے بھر میں پولیس کیڈر کے 104 آفیسران تعینات، متعدد کو دو عہدوں کا اضافی چارج دیا گیا ہے ،حالیہ دنوں بلوچستان سے تبادلہ ہونے والے 20 میں سے 8 آفیسران کا متبادل تعینات نہیں ہوا،آفیسران کی کمی سے پولیس کا کام شدید متاثر ہے اس حوالے سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو خط بھی لکھا گیا ہے خط میں آفیسران کی کمی کے درپیش مسئلے کے حل کی یاددہانی بھی کرائی گئی ہے خط میں محکمہ پولیس بلوچستان میں آفیسران کی کمی دور کرنے کا کہا گیا ہے ، پولیس سروس آف پاکستان (پی ایس پی) پولیس کیڈر کے آفیسران وفاقی خدمات سے تعلق رکھتے ہیں ان کی تعیناتی بی پی ایس-17 سے لے کر بی پی ایس-22 تک کی اعلیٰ کمانڈ اور انتظامی عہدوں پر کی جاتی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں