ژوب ،گورنر بلوچستان کی جانب سے ناصر کمیٹی کو ایمبولینس کا تحفہ

ژوب(بیور چیف رفیق قیصرانی)گورنر بلوچستان حاجی شیخ جعفر خان مندوخیل کی جانب سے ناصر کمیٹی کے نمائندوں کو ایمبولینس فراہم کی گئی۔ گورنر بلوچستان کے فرزند شیخ ولی خان مندوخیل نے ایمبولینس ناصر کمیٹی کے ممبران کے حوالے کی۔اس موقع پر ناصر کمیٹی کے نمائندوں نے گورنر بلوچستان حاجی شیخ جعفر خان مندوخیل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ شیخ ولی خان مندوخیل مسلسل عوامی رابطے میں رہتے ہیں اور ہماری قوم کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرتے رہے ہیں ۔ موجودہ وقت میں ہماری ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایمبولینس کی فراہمی ایک اہم اور خوش آئند اقدام ہے ، جس سے ضرورت مند افراد کو بروقت طبی سہولت اور آمدورفت میں مدد ملے گی۔ ناصر کمیٹی کے نمائندوں نے گورنر بلوچستان حاجی شیخ جعفر خان مندوخیل اور ان کے فرزند شیخ ولی خان مندوخیل کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور اس عوامی خدمت کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں