ایران نے سعودیہ، یمن کو امن کی پیشکش کردی

تہران– ایران کے سکیورٹی چیف محسن رضائی نے کہا ہے کہ ایران جوہری ہتھیاروں کے پھیلائو کی روک تھام کے معاہدے سے دستبرداری کے امکان پر غور کر رہا ہے اور اس حوالے سے فیصلہ امریکا کے آئندہ رویے کو دیکھ کر کیا جائے گا۔عرب ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے محسن رضائی نے کہا کہ ایران اپنے شہید رہنما علی خامنہ ای کے فتوے کے حوالے سے اپنے موقف پر اب بھی قائم ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ مستقبل میں کیا ہوگا، اس بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔محسن رضائی نے واضح کیا کہ ایران اس وقت یہ جائزہ لے رہا ہے کہ آیا اسے این پی ٹی سے دستبردار ہونا چاہیے یا نہیں ۔ ان کے مطابق اس فیصلے کا انحصار امریکا کے اقدامات اور رویے پر ہوگا۔دوسری جانب ایران کے سکیورٹی چیف نے سعودی عرب اور یمن کے درمیان جاری جنگ کے خاتمے میں مدد کی پیشکش بھی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران حقیقی طور پر سعودی عرب اور یمن کے درمیان جنگ ختم کرنا چاہتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں