پنجگور/چاغی (این این آئی)سیکیورٹی فورسز کی آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں کے نتیجے 11دہشتگرد مارے گئے ۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ضلع پنجگور اور چاغی میں فتنہ الہندوستان کے 11دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا،پنجگور کے علاقے گوارگو میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوئے جن کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے چاغی کے علاقے امین آباد اور سیاہ چنگ میں بھی دہشت گردوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں کیں جہاں 6 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ فورسز نے چاغی کے علاقے امین آباد اور سیاہ چنگ میں دہشت گردوں کے خلاف موثر کارروائیاں کیں جہاں ہلا ک دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔
بلوچستان، آپریشن ردالفتنہ ، 3، فتنہ الہندوستان کے 11 دہشتگرد ہلاک
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل