واشنگٹن ۔۔امریکی ایوان نمائندگان نے منگل کو جنگی اختیارات سے متعلق ایک قرارداد منظور کی، جسے ڈیموکریٹس کی حمایت حاصل ہے اور جس کا مقصد صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران میں فوجی کارروائیوں سے متعلق سرگرمیوں کو محدود کرنا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق ایوان نمائندگان نے قرارداد کے حق میں 220 ووٹ جبکہ مخالفت میں 204 ووٹ ڈالے۔ یہ قرارداد ڈیموکریٹ رکن کانگریس سیٹھ مولٹن نے پیش کی تھی۔سات ریپبلکن ارکان نے بھی ڈیموکریٹس کے ساتھ مل کر قرارداد کی حمایت کی۔ ان میں تھامس میسی، برائن فٹزپیٹرک، وارن ڈیوڈسن، ٹام بیریٹ، ماریانیٹ ملر میکس، زیک نن اور نینسی میس شامل ہیں ۔واضح رہے کہ یہ تیسری مرتبہ ہے جب ایوان نمائندگان نے جنگی اختیارات سے متعلق اسی نوعیت کی قرارداد منظور کی ہے، تاہم اس بار اس کی حمایت کرنے والے ریپبلکن ارکان کی تعداد 4 سے بڑھ کر 7 ہوگئی ہے۔مجموعی طور پر ایوان نمائندگان نے اس نوعیت کی قراردادوں پر 6 مرتبہ ووٹنگ کی ہے۔ ان میں سے دو مرتبہ قرارداد مسترد ہوئی، جبکہ ایک ووٹنگ برابر رہی۔دوسری جانب ڈیموکریٹس کا کہنا تھا کہ کانگریس نے ایران کے خلاف جنگ شروع کرنے کی اجازت دینے والا کوئی اختیار نہیں دیا۔
امریکی ایوان نمائندگان کا جنگی اختیارات سے متعلق قرارداد منظور
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل