حب بلوچستان میں جدید آئل سٹی قائم کرنے کے منصوبے کی فزیبلٹی سٹڈی پرکام شروع

حب بلوچستان میں جدید آئل سٹی قائم کرنے کے منصوبے کی فزیبلٹی سٹڈی پر وزارت پیٹرولیم نے کام شروع کر دیا۔ پاکستان کو بڑا پیٹرولیم لاجسٹک اور ٹریڈنگ حب بنایا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق مجوزہ آئل سٹی میں آف شورسنگل سہولت کیتحت بڑے تیل بردار جہاز لنگر انداز ہوسکیں گے۔ آئل سٹی منصوبے میں وسیع پیمانے پر بانڈڈ اسٹوریج سہولیات فراہم کی جائے گی ۔ جہاں بین الاقوامی کمپنیاں ڈیوٹی اور ٹیکس کی فوری ادائیگی کی بغیر ذخیرہ کرسکیں گے۔ آف شورٹرمینل کو دو نئی مخصوص پائپ لائنز کے ذریعے قومی سپلائی نیٹ ورک سے جوڑنیکی تجویز ہے۔ ایک پائپ لائن خام تیل کو کیماڑی تنصیبات تک پہنچائے گی۔ دوسری پائپ لائن پٹرولیم مصنوعات کو پورٹ قاسم اور وائٹ آئل پائپ لائن سے منسلک کرے گی۔موجودہ وائٹ آئل پائپ لائن اور دیگر قومی پائپ لائن نیٹ ورک سے منسلک ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں