غزہ –مستقبل کے سنہرے خواب آنکھوں میں سجائے غزہ کی وفا یوسف کا اسکول کا پہلا دن معصوم بچی کی زندگی کا آخری دن بن گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج کے ڈرون حملے نے 5 سالہ وفا یوسف کی جان لے لی، گاڑی میں موجود وفا کے والد بھی شہید ہو گئے۔دیر البلح میں اسکول پر اسرائیلی گولہ باری سے 7 سالہ سعدی بھی شہید ہو گیا۔2023 میں شروع کیے گئے اسرائیلی حملوں میں اب تک غزہ کے 21 ہزار سے زیادہ بچے شہید ہو چکے ہیں۔
غزہ کی معصوم وفا یوسف کا اسکول کا پہلا دن زندگی کا آخری دن بن گیا، والد کے ساتھ شہید
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل