کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں بنیادی ضروریاتِ زندگی کی قیمتوں کی قیمتیں میں مسلسل اضافہ جاری ہے ، آٹے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ سامنے آیا ہے جبکہ ایل پی جی گیس بھی مقررہ سرکاری نرخوں سے زائد پر فروخت کی جا رہی ہے۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق شہر میں 50 کلو گرام آٹے کے تھیلے کی قیمت بڑھ کر 7,250 روپے تک پہنچ گئی ہے، جبکہ 20 کلو آٹے کا تھیلا مارکیٹ میں 2,880 روپے سے 2,900 روپے کے درمیان فروخت ہو رہا ہے۔ دوسری جانب، ایل پی جی (ایل پی جی) گیس کی فروخت میں بھی سرکاری قیمتوں کی کھلی خلاف ورزی دیکھی جا رہی ہے۔ مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایل پی جی گیس کی سرکاری قیمتوں کے برعکس اوپن مارکیٹ میں گیس 430 سے 450 روپے فی کلو کے اعلیٰ نرخوں پر بلیک میں فروخت ہو رہی ہے۔ قیمتوں میں مسلسل اضافے پر شہریوں پریشان اور مالی طور پر شدید مشکلات سے دوچار ہیں
کوئٹہ ،بنیادی ضروریاتِ زندگی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل