تہران — ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے دعوی کیا کہ ایران کے فضائی دفاعی نظام نے آبنائے ہرمز کے مشرقی حصے میں ایک امریکی ڈرون مار گرایا ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ ٹرمپ کے تازہ دھمکی آمیز بیان کے بعد پیش آیا۔ امریکا کی جانب سے لارک جزیرے پر کیے گئے حملے میں 3 افراد شہید ہوئے جبکہ کئی ایرانی جنگجو اور شہری زخمی ہوئے۔ایران کا کہناتھا کہ اسی حملے کے جواب میں اس نے اردن میں امریکی اڈوں اور متحدہ عرب امارات کے المنہاد فضائی اڈے پر امریکی فوجی اہداف کو نشانہ بنایا تاہم متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع نے المنہاد فضائی اڈے کو ایرانی حملے کا نشانہ بنائے جانے کے دعوے کی تردید کی ہے۔
ایرانی فضائی دفاعی نظام نےامریکی ڈرون مار گرایا
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل