کوئٹہ( سٹاف رپورٹر)کوئٹہ کے ضلع ویسٹ میں گرانفروشوں کے خلاف انتظامیہ کی سخت کارروائیاں جاری ہیں۔ ضلعی انتظامیہ نے جوائنٹ روڈ پر پرائس کنٹرول چیکنگ کے دوران سرکاری نرخ نامے کی خلاف ورزی کرنے پر چھ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر بروری نے جوائنٹ روڈ پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ لیا۔ اس دوران مقررہ نرخوں کی خلاف ورزی اور عوام سے زائد قیمتیں وصول کرنے پر چھ دکانداروں کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔ انتظامیہ نے تمام تاجروں اور دکانداروں کو سخت تنبیہ کی ہے کہ وہ سرکاری نرخ نامے کے مطابق اشیاءکی فروخت کو یقینی بنائیں، بصورت دیگر گرانفروشوں کے خلاف بلا امتیاز قانونی کارروائی جاری رہے گی۔
کوئٹہ کے ضلع ویسٹ میں گرانفروشوں کےخلاف انتظامیہ کی کارروائیاں
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل