نوشکی بچی قتل، دردناک واقعہ میں اہم پیشرفت ،3 نامزد ملزمان گرفتار

نوشکی ( سٹاف رپورٹر)نوشکی کے علاقے احمد وال میں اٹھ سالہ کمسن بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی اور بہیمانہ تشدد کے بعد قتل کے افسوسناک واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ترجمان بلوچستان پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث تینوں نامزد ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز احمد وال کے علاقے سے اٹھ سالہ بچی بی بی صبیہ دختر اللہ داد کی تشدد شدہ لاش برآمد ہوئی تھی، جسے فوری طور پر پوسٹ مارٹم کے لیے سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا۔ ترجمان بلوچستان پولیس کے مطابق ڈی آئی جی رخشان رینج عبدالحی بلوچ اور ایس پی نوشکی سلیم شاہوانی کی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ احمد وال کی سربراہی میں کارروائی کرتے ہوئے تین نامزد ملزمان عصمت اللہ، زبیر اور کامران کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق تمام ملزمان کو قانون کے مطابق حراست میں لیا گیا ہے جبکہ واقعے کی ہر پہلو سے مزید تفتیش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں