بلوچستان کے پانچ ہائی رسک اضلاع میں انسداد پولیو کی بوسٹر مہم شروع

کوئٹہ( سٹاف رپورٹر)کوئٹہ سمیت بلوچستان کے پانچ ہائی رسک اضلاع میں انسداد پولیو کی بوسٹر مہم شروع ایمرجنسی آپریشن سینٹرکے مطابق پانچ ہزار اسکولوں اور مدرسوں میں بچوں کو پولیو سے بچاو کے ٹیکے اور قطرے دئیے جائیں گے، سیکرٹری صحت بلوچستان نے کوئٹہ کے سرکاری اسکول سے مہم کا آغاز کردیا اسکول و مدارس میں بچوں کو پولیو سے بچاو کے ٹیکے اور قطرے دئیے جارہے ہیں۔ سیکرٹری صحت مجیب الرحمن نے کہا کہ ٹیکے اور قطرے پانچ سے دس سال عمر تک کے بچوں کو دئیے جائیں گے، مہم پانچ روز چلے گی، سیکرٹری صحت کی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں پولیو کیسز اور صوبے کے ہائی رسک اضلاع میں وائرس کی موجودگی کے باعث بوسٹر مہم چلائی جارہی ہے، وائرس کی روک تھام کیلئے دس سال تک کے بچوں کو بوسٹر ڈوز لگائے جارہے ہیں۔ کوئٹہ، والدین بچوں کو معذوری سے بچانے کیلئے تعاون کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں