بی آئی ایس پی میں سرکاری گاڑیوں اور ان پر خرچ ہونےوالے ایندھن کی تفصیلی رپورٹ جاری

اسلام آباد—بینظیر انکم سپورٹ پروگرام(بی آئی ایس پی)میں بیوروکریسی کے زیرِ استعمال سرکاری گاڑیوں اور ان پر خرچ ہونے والے ایندھن کی تفصیلی رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش کر دی گئی ہے، جس میں انکشاف ہوا ہے کہ گزشتہ پانچ برسوں کے دوران پروگرام کی گاڑیوں نے 8 لاکھ 10 ہزار لیٹر سے زائد ایندھن استعمال کیا جس کے اخراجات کروڑوں روپے بنتے ہیں۔میڈیاکے مطابق پارلیمنٹ میں پیش کی گئی سرکاری دستاویزات سے پتہ چلا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے زیرِ استعمال کل 75 سرکاری گاڑیاں ہیں، جن میں بی آئی ایس پی ہیڈکوارٹرز میں 28 گاڑیاں، سندھ ریجن میں 17 گاڑیاں، پنجاب ریجن 12 گاڑیاں، خیبر پختونخواہ 07 گاڑیاں، بلوچستان 06 گاڑیاں اور آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں زیر استعمال 05 گاڑیاں شامل ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 5 برسوں میں ان 75 گاڑیوں میں مجموعی طور پر 8 لاکھ 10 ہزار لیٹر سے زائد ایندھن کا استعمال ہوا، علاقائی سطح پر اسلام آباد ہیڈکوارٹرز ریجن کی گاڑیوں نے 5 سال کے دوران 4 لاکھ 2 ہزار 400 لیٹر فیول استعمال کیا، سندھ ریجن کی گاڑیوں کا استعمال سب سے زیادہ رہا جہاں 18 لاکھ 28 ہزار 850 لیٹر فیول کا خرچ دکھایا گیا، پنجاب ریجن کی گاڑیوں نے ان 5 سالوں کے عرصے میں 1 لاکھ 788 لیٹر ایندھن استعمال کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں