وزیرداخلہ بلوچستان کی زیرصدارت 12 ربیع الاول کے سیکیورٹی انتظامات سے متعلق اجلاس

کوئٹہ(سٹاف رپورٹر)وزیرداخلہ بلوچستان میرضیاء اللہ لانگو کی زیرصدارت 12 ربیع الاول کے سیکیورٹی انتظامات سے متعلق اجلاس اجلاس میں ڈی آئی جی کوئٹہ عمران شوکت سمیت محکمہ داخلہ کے حکام کی شرکت صوبے کے دیگر اضلاع کے تمام ڈی آئی جیز اور کمشنرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی اجلاس میں 12 ربیع الاول کے موقع پر صوبے بھر میں سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اجلاس میں جلوسوں کی گزرگاہوں، مجالس اور اہم مقامات پر سیکیورٹی پلان کے حوالے سے بریفنگ دی گئی اس موقع پروزیرداخلہ میرضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ امن و امان برقرار رکھنا اور عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے، سیکیورٹی انتظامات میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، وزیرداخلہ بلوچستان کی ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو باہمی رابطے کے ساتھ سیکیورٹی پلان پر مؤثر عملدرآمد کی ہدایت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں