کوئٹہ(سٹاف رپورٹر) صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ایوانِ صدر میں ملاقات، وزیر اعلی سیکرٹریٹ کے جاری بیان کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان نے صدر مملکت کو بلوچستان کی مجموعی صورتحال اور صوبے میں جاری ترقیاتی اقدامات پر بریفنگ دی، اس موقع پر صدرمملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ بلوچستان میں امن، ترقی اور عوامی فلاح کے لیے وفاقی و صوبائی حکومتوں کے مؤثر روابط ضروری ہیں رقبے کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑے صوبہ خصوصی توجہ اور وسائل کا حقدارہے بیرونی سرپرستی میں سرگرم دہشتگردوں کی بلوچستان کی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے کی کوششیں ہر قیمت پہ ناکام بنائی جائیں گی وہ دن دور نہیں جب بلوچستان سے دہشت گردی کا جڑ سے خاتمہ ہو جائے گا ملاقات میں پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور بھی موجود تھیں بلوچستان کے سابق وزیر علی حسن زہری بھی ملاقات میں موجود تھے۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ملاقات
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل