کوئٹہ(سٹاف رپورٹر) سانحہ زیارت تحقیقاتی کمیشن کے حوالے سے عوام الناس کیلئے نوٹس جاری کردیا گیا حکومت بلوچستان نے بلوچستان ٹریبیونلز آف انکوائری آرڈیننس، 1969 کی دفعہ 3 کی ذیلی دفعہ (1) کے تحت تحقیقاتی کمیشن قائم کی ہے آزادانہ اور جامع عدالتی انکوائری/تحقیقات کے لیے جسٹس محمد عامر نواز رانا کو بطور (عدالتی) کمیشن آف انکوائری مقرر کیا ہے،
تحقیقاتی کمیشن 12 نکات پر تحقیقات کرے گی، تمام متعلقہ افراد تحقیقاتی کمیشن کے رجسٹرار/سیکرٹری کے دفتر میں کوائف جمع کرانے کی ہدایت کی، واقعے سے براہِ راست یا بالواسطہ وابستہ افراد 28 اگست تک دفتری اوقات میں کوائف جمع کراسکتے ہیں تحقیقاتی کمیشن کی مزید کارروائی کی تاریخ، وقت اور مقام سے متعلق بعد ازاں مطلع کیا جائے گا،
سانحہ زیارت تحقیقاتی کمیشن کے حوالے سے عوام الناس کیلئے نوٹس