کولمبیا میں 7.4 شدت کا شدید زلزلہ، 127 افراد ہلاک

کولمبیا کے مغربی علاقے میں 7.4 شدت کے زلزلے نے شدید تباہی مچا دی، جس کے نتیجے میں کم از کم 127 افراد ہلاک ہوگئے۔

شہر کیلی کے میئر کے مطابق زلزلے کے باعث 20 سے زائد عمارتیں منہدم ہوگئیں، جبکہ متعدد افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کی اطلاعات ہیں۔ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

زلزلے کے شدید جھٹکے پڑوسی ملک ایکواڈور میں بھی محسوس کیے گئے، جہاں خوف کے باعث شہری گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں