ویب ڈیسک
امریکی میڈیا کے مطابق امریکی فوج ایران کے اندر مختلف اہداف پر فضائی حملے کر رہی ہے۔ امریکی نیوز ویب سائٹ کے ایک رپورٹر نے سینیئر امریکی عہدیدار کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی افواج ایران کے اندر موجود اہداف کو نشانہ بنا رہی ہیں۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اردن میں امریکی فوجی اڈے پر ایران کے حملوں کا سخت جواب دینے کی دھمکی دی تھی ۔ امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران نے اردن میں فوجی اڈے پر سرپرائزڈ میزائل حملے کیے تاہم امریکی فوج نے منٹوں میں ایران سے فائر کیے جانے والے مزائل مار گرائے۔ایرانی حملوں کا انتہائی سخت جواب دیا جائیگا۔
ٹرمپ کااردن میں امریکی فوجی اڈے پر ایران کے حملوں کا سخت جواب دینے کی دھمکی