اسرائیلی فوج نے آبادکاروں کے حملے میں دو افراد کوشہید کر دیا

غزہ۔۔ فلسطینی وزارتِ صحت نے کہا ہے کہ اسرائیلی افواج نے دو فلسطینیوں کو گولی مار کر شہید کر دیا جب اسرائیلی آبادکاروں کے ایک گروپ نے رات گئے مقبوضہ مغربی کنارے کے ایک گاﺅں پر حملہ کیا۔فوج نے کہا کہ فلسطینیوں کی جانب سے پتھراﺅ کے بعد فوجیوں نے فائرنگ کی۔رام اللہ میں قائم وزارت نے ان دونوں کی شناخت 53 سالہ عود عبدالرحیم عود اور 26 سالہ احمد عادل رشید کے طور پر کی ہے۔ایک الگ بیان میں فلسطین ہلالِ احمر سوسائٹی نے کہا کہ اس کی ٹیموں نے قصبے میں آبادکاروں کے حملے میں زخمی ہونے والے ایک دوسرے شخص کو باہر نکالا۔اسرائیل کی فوج نے بتایا کہ فوجیوں کو دیر جریر روانہ کر دیا گیا تاکہ اسرائیلی آبادکاروں کی حفاظت اور انخلا کیا جا سکے جو مویشیوں کی بازیابی کیلئے علاقے میں داخل ہوئے تھے۔فوج نے کہاکہ علاقے میں پرتشدد تصادم شروع ہو گیا جس کے دوران دہشت گردوں نے افواج پر پتھر اور کنکریٹ کے بلاکس پھینکے۔ افواج نے خطرہ دور کرنے کیلئے فائرنگ کر کے جواب دیا۔ زد میں آنے والوں کی نشاندہی کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں