سورج آج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا، دنیا کے مسلمان قبلے کی سمت کا درست تعین کر سکتے ہیں

مکہ (ویب ڈیسک)سورج (آج) بدھ کو خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا جس کے باعث خانہ کعبہ کا سایہ ختم ہوجائےگا۔جدہ فلکیاتی سوسائٹی کے مطابق 15جولائی کو مکہ مکرمہ کے وقت کے مطابق دوپہر 12بج کر 26منٹ اور 44سیکنڈ پر سورج خانہ کعبہ کے اوپر 90ڈگری کے زاویے پر ہوگا۔اس صورت حال میں سورج خانہ کعبہ کے متوازی یعنی ایک ہی خط عمود پر آجائےگا جس کی وجہ سے خانہ کعبہ کا سایہ دکھائی نہیں دےگا۔سورج کے خانہ کعبہ کے عین اوپر آنے سے پوری دنیا کے مسلمان قبلے کی سمت کا درست تعین قطب نما کے بغیر بھی کرسکتے ہیں۔پاکستانی وقت کے مطابق دن کے 2بج کر 26منٹ اور 44سیکنڈ پر سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر آئےگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں