ویب ڈیسک15 جولائی 2026
ایرانی پاسداران انقلاب فورس نے اعلان کیا ہے کہ بحرین اور کویت میں دشمن کے اسلحہ ذخائر کو نشانہ بنایا ہے۔ایرانی پاسداران انقلاب نے اپنے بیان میں واضح کیا ہے کہ جب تک جارح امریکا موجود رہےگا، تیل و گیس خطے سے باہر نہیں جائےگا، امریکا کے جارحانہ اقدامات کا ہرمز کُھلنے میں تاخیر کے سوا کوئی نتیجہ نہیں۔ایرانی پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ کویت کی علی سالم ائیربیس میں ڈرون لانچنگ پیڈ کو نشانہ بنایا، کویت میں حملے ایران پر امریکی حملوں کے جواب میں کیے گئے۔