1 ہزار میزائل ایران کی جانب نشانہ باندھے تیار ہیں، ٹرمپ

واشنگٹن (12 جولائی 2026)امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کے لیے دھمکی آمیز اور سخت لہجہ اختیار کیا ہے۔اپنے سوشل میڈیا پیغام میں انہوں نے کہا کہ 1ہزار میزائل ایران کی جانب نشانہ باندھے تیار ہیں۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ضرورت پڑنے پر امریکی فوج کو ایران کے تمام علاقے مکمل تباہ کرنے کے احکامات دیے جا چکے ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران نے مجھے قتل یا اقدامِ قتل کی دھمکی پر عمل کیا تو سنگین نتائج ہوں گے۔ان کا یہ بھی کہناتھا کہ اگر ایران نے دھمکی پر عمل کرنے کی کوشش کی تو مزید ہزاروں میزائل داغے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں