کراچی (این این آئی)مصنوعی ذہانت پر مبنی ورچوئل اداکارہ ٹلی نورووڈ جلد پہلی فیچر فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گی۔ورچوئل اسٹوڈیو پارٹیکل 6نے اعلان کیا ہے کہ وہ Misalignedکے نام سے ایک فیچر فلم تیار کرے گا جسے زیادہ تر مصنوعی ذہانت کی مدد سے بنایا جائے گا، تاہم اس میں انسانی مصنفین، تکنیکی ماہرین اور اداکار بھی اپنا کردار ادا کریں گے۔فلم کا عنوان Misalignedاس تصور کی عکاسی کرتا ہے کہ مصنوعی ذہانت کو انسانی اقدار اور مقاصد سے ہم آہنگ کرنے کی جدوجہد کس طرح درپیش ہے۔پارٹیکل 6 کی بانی اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایلائن وین ڈر ویلڈن نے کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت اعلی معیار کی کہانی پر مبنی فلم سازی میں معاون ثابت ہو سکتی ہے، لیکن اس کےلئے انسانی مہارت، تخلیقی صلاحیت، درست فیصلہ سازی اور وقت کی ضرورت برقرار رہے گی۔انہوں نے کہا کہ آئندہ برسوں میں وہی فلم ساز کامیاب ہوں گے جو روایتی کہانی سنانے کی مہارت کو نئی اے آئی ٹیکنالوجی کے ساتھ مثر انداز میں استعمال کریں گے اور Misalignedاسی تصور کو عملی شکل دینے کی کوشش ہے۔اسٹوڈیو کے ترجمان کے مطابق ابھی یہ فیصلہ نہیں کیا گیا کہ فلم سنیما گھروں میں ریلیز ہو گی یا اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر جبکہ ریلیز کی تاریخ بھی تاحال سامنے نہیں آئی ہے۔دوسری جانب ہالی ووڈ کی مختلف یونینز اور معروف اداکاروں، جن میں اسکارلیٹ جوہانسن اور کیٹ بلانشیٹ شامل ہیں نے مصنوعی ذہانت اور اس کے جنریٹو ٹولز کے ذریعے کاپی رائٹ شدہ تخلیقی مواد کے استعمال پر واضح حدود مقرر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
اے آئی اداکارہ ٹلی نورووڈ فیچر فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گی
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل