بلوچستان ، وٹس اپ گروپس میں غلط خبر پر ایڈمن کیخلاف کارروائی ہوگی

کوئٹہ(سٹاف رپورٹر)06جولائی 2026
صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو اور وزیراعلی بلوچستان کے معاون برائے میڈیا شاہد رند نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وٹس اپ گروپس میں کوئی جعلی خبر یا غیر مصدقہ اطلاعات ڈالنے والے کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ فیک نیوز شیئر ہونے پر شیئر کرنے والا اور گروپ ایڈمن کیخلاف رائج قوانین کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی کوئی حساس معاملہ ہوتا ہے وٹس اپ گروپس میں جعلی اور گمراہ کن خبریں گردش کرنے لگتی ہیں اس کی اب مزید گنجائش نہیں سخت کارروائی کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں