کوئٹہ (خ ن)04 جولائی 2026
گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ جغرافیائی محل وقوع کی وجہ سے ہمارا صوبہ بعض اوقات قدرتی آفات، دہشت گرد حملوں، ٹریفک حادثات اور آتشزدگی کے واقعات کا بھی شکار رہتا ہے۔ حکومت کسی بھی مشکل وقت میں اپنے عوام کو تنہا نہیں چھوڑتی۔ حکومت کی جانب سے دہشت گرد حملے یا پلازہ میں آتشزدگی جیسے واقعات میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی تلافی کے باعث متاثرین کودوبارہ اپنے قدم جمانے میں مدد مل جاتی ہے۔ گورنر مندوخیل نے یقین دلایا کہ کوئٹہ کے پرنس روڈ پلازہ کے دکانداروں کو آتشزدگی سے ہونے والے نقصانات کا ہر ممکن معاوضہ فراہم کیا جائیگا کیوںکہ اپنے شہریوں کی حفاظت اور معاونت عواغحکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاو¿س کوئٹہ میں جمعیت علمائے اسلام کے سینیٹر حافظ احمد اللہ، نیشنل پارٹی کے سینیٹر جان محمد بلیدی اور وزیراعظم پاکستان ہوتھ افی¿رز بلوچستان کے کوآرڈینیٹر حیدر خان اچکزئی کی قیادت میں وفود سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سینیٹر جان بلیدی کے ساتھ بات چیت کرت ہوئے کہا کہ یہ بات باعث فخر و اطمینان ہے مکران ڈویژن کی تینوں یونیورسٹیوں کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی ہے اور ان سے فارغ التحصیل ہونے والے گریجویٹس ملک اور صوبے کی خوشحالی اور ترقی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے جس پر سینیٹر جان بلیدی نے گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل کی بصیرت اور ان کی پوری ٹیم کی کاوشوں کو سراہا ۔ بعدازاں گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے وزیراعظم پاکستان یوتھ افی¿رز بلوچستان کے کوآرڈینیٹر حیدر خان اچکزئی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے نوجوانوں شدید غربت اور بیروزگاری کی وجہ سے مختلف مسائل کے شکار ہیں ۔ آپ پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ان کے بہتر مستقبل کیلئے اپنے حصے کا بھرپور کردار ادا کریں ۔ انہوں نے کہا کہ اکیلا انسان کچھ بھی نہیں کر سکتا لہٰذا ہم اپنی ورک کے ساتھ کئی نئی منازل طے کر سکتے ہیں
پرنس روڈ پلازہ کے دکانداروں کو آتشزدگی سے نقصانات کا ہر ممکن معاوضہ فراہم کیا جائیگا ‘جعفر مندوخیل