ملک میں آئین کی بالادستی جمہوری نظام کی بنیادی ضرورت ہے، پشتونخواملی عوامی پارٹی

کوئٹہ (این این آئی) پشتونخواملی عوامی پارٹی ضلع کوئٹہ سے مربوط تحصیل سٹی میں تنظیمی فعالیت کے سلسلے میں دو اجلاسوں کا انعقاد کیا گیا ۔ منعقدہ اجلاسوں کی صدارت پارٹی کے صوبائی سینئر نائب صدر وضلع کوئٹہ کے سیکرٹری سید شراف آغا نے کی ۔ تحصیل سٹی کے 12علاقائی یونٹوں کے ایگزیکٹیوز کا اجلاس پارٹی رکن حاجی طاہر ملیزئی کی رہائش گاہ پشتون آباد جبکہ 9علاقائی یونٹوں کے ایگزیکٹیوز کا اجلاس پارٹی ضلع کوئٹہ کے ایگزیکٹیو حاجی محمد عمر قریش کی رہائش گاہ شالدرہ میں منعقد ہوئے۔ منعقدہ اجلاسوں سے پارٹی کے مرکز ی سیکرٹری ڈاکٹر حامد خان اچکزئی ،مرکزی سیکرٹری عبدالحق ابدل، صوبائی صدر عبدالقہار خان ودان، صوبائی جنرل سیکرٹری کبیر افغان ، ضلع سینئر معاونین سعید خان کاکڑ، جمشید دوتانی، ضلع آفس سیکرٹری نصیب اللہ نیازی،مرکزی کمیٹی رکن ولیم جان برکت اورتحصیل سینئر معاون سیکرٹری شکور افغان نے خطاب کیا ۔ اجلاسوں میںپارٹی کے صوبائی نائب صدر مجید خان اچکزئی ،صوبائی ڈپٹی سیکرٹریز حفیظ ترین، اقبال خان بٹے زئی ،نوابزادہ اسفند یار جوگیزئی نے شرکت کی ۔ منعقدہ اجلاسوں میں سٹی تحصیل سے منسلک ضلع ایگزیکٹیوز،ضلع کمیٹی ،سٹی تحصیل ایگزیکٹیوز اور علاقائی یونٹوں کے ایگزیکٹیوز اراکین نے شرکت کی ۔ مقررین نے منعقدہ اجلاسوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں آئین کی بالادستی جمہوری نظام کی بنیادی ضرورت ہے۔پارٹی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ پارٹی کے بانی خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی سے لیکر اور آج تک پارٹی کے محبوب چیئرمین ،تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کی قیادت میں پارٹی غیر جمہوری قوتوں کے خلاف جمہوری تحریکوں میں صف اول کا کردار اد اکرتی رہی ہے ۔ آج بھی پارلیمنٹ کو طاقت کا سرچشمہ بنانے، فوج ،عدلیہ اور دیگر ریاستی اداروں کو آئینی حدود میں کام کرنے، صحافت کی آزاد ی کے لیے پارٹی اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیںلیکن بدقسمتی سے غیر جمہوری قوتوں کی جانب سے جمہوری موقف پر اختلافِ رائے کوبرداشت نہیں کیا جاتا اور مسلسل پارٹی کوآئین کی بالادستی ، جمہور کی حکمرانی ، قوموں کی برابری پر مبنی حقیقی جمہوری فیڈریشن کے قیام ، عدلیہ ومیڈیا کی آزادی کے سلوگن پر سزا دی جارہی ہے ۔ لیکن جب تک عوام کی رائے کا احترام نہیں کیا جاتا عوام کے حقیقی سیاسی جمہوری نمائندوں اور پارٹیوں کو سیاست سے دور رکھنے کی روش ترک نہیں کی جاتی ملک کے بحران کا حل ناممکن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پشتونخواملی عوامی پارٹی ملک کے تمام محکوم اقوام ومظلوم عوام کی نمائندہ جماعت ہے ۔ایسے میں کارکنوں کی ذمہ داریاں انتہائی زیادہ ہیں کسی بھی کارکن کی کاہلی ، غفلت یا اپنی ذمہ داریوں کو بروقت پورا نہ کرناجاری جدوجہد کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہیں۔ محمود خان اچکزئی کا بیانیہ سوشل میڈیا اور پارٹی پروگرام کو گھر گھر پہنچانا ہم سب کی ذمہ داریوں میں شامل ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں