پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کے مضر اثرات سے متاثرہ ممالک میں شامل ہے‘ شہباز شریف

اسلام آبا د02 جولائی 2026
وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ موسمی تغیرات کے قومی سطح کے خطرات سے نبرد آزما ہونے کےلئے وفاقی اور صوبائی سطح پر موثر اور جامع تعاون ناگزیر ہے،ایمرجنسی رسپانس کمیٹی میں وفاقی وزیر خزانہ مون سون کی ممکنہ تباہی کی صورت میں ہنگامی فنڈ کی تشکیل کیلئے پیشگی تیاری مکمل کریں،وفاقی وزیر برائے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی زیر نگرانی نیشنل ڈزاسٹر مینجمنٹ اور دیگر متعلقہ وفاقی وزارتوں پر مشتمل ایمرجنسی رسپانس کمیٹی تشکیل دی جائےگی،غیر ملکی اداروں کی مالی معاونت کے تحت منصوبے بھی قومی و مقامی اداروں کی استعداد بڑھانے کیلئے استعمال ہونے چاہئیں ،مون سون کے دوران تمام ادارے اپنی مکمل ادارہ جاتی و تکنیکی استعداد کار کو عوام کی سہولت کیلئے استعمال کریں۔ بدھ کو یہاں وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت مون سون سیزن کی پیشگی تیاری اور موسمیاتی تغیرات کی وجہ سے ماحولیاتی خطرات سے نبرد آزما ہونے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں وزیراعظم نے موسمیاتی تغیر اور مون سون کی ممکنہ تباہی سے یقینی بچاو¿ کیلئے تمام وفاقی اور صوبائی متعلقہ وزارتوں اور اداروں کو مکمل ہم آہنگی کے ساتھ موثر تعاون اور جامع حکمت عملی کے تحت کام کرنے کی ہدایات دیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ موسمیاتی تغیرات جیسے قومی خطرات سے بطریق احسن نبرد آزما ہونے کے لئے باہمی تعاون اور ہنگامی اقدامات ناگزیر ہیں۔انہوںنے کہاکہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کے مضر اثرات سے متاثرہ ممالک میں شامل ہے،موسمی تغیرات کے قومی سطح کے خطرات سے نبرد آزما ہونے کیلئے وفاقی اور صوبائی سطح پر موثر اور جامع تعاون ناگزیر ہے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی،اور چئیرمین نیشنل ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی تمام صوبوں ،آزاد کشمیر، گلگت بلتستان کا اس ہفتہ ہنگامی دورہ کریں گے تاکہ مون سون کی پیشگی تیاری مکمل کی جا سکے۔وزیراعظم نے کہاکہ وفاقی وزیر برائے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی زیر نگرانی نیشنل ڈزاسٹر مینجمنٹ اور دیگر متعلقہ وفاقی وزارتوں پر مشتمل ایمرجنسی رسپانس کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو صوبائی متعلقہ اداروں سے عملی تعاون کیلئے کام کرے گی۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی میں وفاقی وزیر خزانہ مون سون کی ممکنہ تباہی کی صورت میں ہنگامی فنڈ کی تشکیل کیلئے پیشگی تیاری مکمل کریں۔ وزیراعظم کی ہدایت۔ وزیراعظم نے کہاکہ غیر ملکی اداروں کی مالی معاونت کے تحت منصوبے بھی قومی و مقامی اداروں کی استعداد بڑھانے کیلئے استعمال ہونے چاہئیں ۔ وزیراعظم نے کہاکہ قومی آبی تحفظ و سلامتی کیلئے وفاقی حکومت نے اس سال مالی بجٹ میں آبی منصوبوں کی جلد تکمیل کیلئے 330 ارب روپے کی اضافی رقم مختص کی ہے۔شہباز شریف نے کہاکہ ماضی کے تجربات کی روشنی میں اس سال مون سون سیزن میں ممکنہ سیلابی صورتحال اور خطرات سے بچاو¿ کیلئے اقدامات جامع روڈ میپ کے تحت ترتیب دئیے جائیں۔وزیراعظم نے کہاکہ تمام صوبے مقامی سطح پر خطرے سے دو چار اضلاع میں دریاو¿ں کی گزرگاہوں اور سیلاب کی ممکنہ راستوں میں ناجائز تجاوزات اور دیگر مسائل کا پیشگی مو¿ثر حل یقینی بنائیں۔ شہبازشریف نے ہدایت کی کہ مون سون کے دوران تمام ادارے اپنی مکمل ادارہ جاتی و تکنیکی استعداد کار کو عوام کی سہولت کیلئے استعمال کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں