کوئٹہ(سٹاف رپورٹر) 29 جون 2026
نواں کلی میں خاتون پر شوہر کا مبینہ تشددعائشہ مختار کو زخمی حالت میں ہسپتال پہنچا دیا گیا شوہر نے کمرے میں بند رکھا،بجلی کے کرنٹ دیئے،شاہدہ مختار نے سوشل میڈیا پر ویڈیو میں کہا کہ چوتھی منزل پر زبردستی لیجاکر چھت سے دھکا دیا۔ دھکا دینے پر میُں ساتھ والے گھر میں جاگری ، جسم پر شدید چوٹیں آئیں شوہر سے میرے بچوں کو خطرہ ہے،تحفظ دیا جائے
سوشل میڈیا پر تشدد سے متاثرہ خاتون شاہدہ مختارکی ویڈیو وائرل
نواں کلی میں خاتون پر تشدد کے واقعہ کا کوئٹہ ، پولیس نے نوٹس لے لیا ترجمان کوئٹہ پولیس کے مطابق – ملزم کی فوری گرفتاری کے لیے متعلقہ ایس پی کو سخت احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔
ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس نے گھر پر چھاپہ مارا، تاہم ملزم فرار ہو چکا ہے، گرفتاری تک کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔ – ملزم قانون سے نہیں بچ سکے گا، ہر قیمت پر گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
متاثرہ خاتون کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے گا، کسی بھی ملزم کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ خواتین پر تشدد ناقابلِ برداشت جرم ہے، ملوث ملزم کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ کوئٹہ پولیس تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے، ملزم کی جلد گرفتاری یقینی بنائی جائے گی۔